۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
1

حوزہ/ اسرائیلی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ کے ساتھ ہی حزب اللہ کے حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک شمالی مقبوضہ فلسطین میں 41 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ کے ساتھ ہی حزب اللہ کے حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک شمالی مقبوضہ فلسطین میں 41 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو نے ہلاکتوں کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے آغاز سے اب تک شمالی مقبوضہ فلسطین میں 41 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اس دعوے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 22 آباد کار اور 19 فوجی ہیں۔

دوسری جانب المیادین نیٹ ورک نے جنوبی لبنان کے 5 دیہاتوں پر قابض اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے، اس رپورٹ کے مطابق قابض حکومت کے جنگی طیاروں نے دو میزائل سے" العباسیہ" گاؤں کے اطراف کے علاقے کو نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ "کفر کلا"، "الخیام" اور آس پاس کے علاقوں "البرج الشمالی" اور "طیرحرفا" کے دیہاتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .